جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

تو ہیرو ہے، تو جیت گیا ، زمان نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

datetime 15  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شکست کے بعد اگرچہ گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیاتاہم فاسٹ بولر زمان خان کی بدولت یہ کامیابی مخالف ٹیم کیلئے آخری گیند تک مشکل بنی رہی۔میچ کی صورتحال کچھ یوں تھی کہ سری لنکا کو آخری 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے جب پاکستان کی جانب سے زمان خان نے آخری اوور کروایا، ان کی آخری گیند پر سری لنکا کو 2 رنز درکار تھے تاہم ناقص فیلڈنگ کے نتیجے میں سری لنکن بیٹر اسالنکا نے با آسانی اسکور کرلیے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔

سری لنکا کی کامیابی کے بعدزمان خان پچ پر بیٹھ کر جذباتی ہوگئے جس کے بعد شاہین آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز نے انہیں گلے لگا کر تسلی دی۔اگرچہ ایک طرف قومی ٹیم ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ کے باعث شائقین کرکٹ کی تنقید کا شکار ہے تو دوسری طرف زمان خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، کرکٹ فینز اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ڈیبیو میچ میں فاسٹ بولر کی کارکردگی کوسراہ رہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…