منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا بھارت کے خلاف بدترین شکست پر داماد شاہین آفریدی پر بھی ناراضگی کا اظہار

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف بدترین شکست پر داماد شاہین آفریدی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ریزرو ڈے پر بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی، بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی تھی، پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔

ایک انٹروی میں شاہد آفریدی نے بھارت سے شکست پر بات کرتے ہوئے پاکستانی بولرکی غلطیوں کی نشاندہی کی۔سابق کپتان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف شاہین شاہ کی بولنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کو اپنی بولنگ لائن اور لینتھ پر مستقل مزاج ہونا پڑے گا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ اگر آپ نے 1، 2 اوور میں وکٹیں نہیں لیں تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں یہ ایکسکیوز نہیں دی جاسکتی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پچ اچھی تھی تاہم آپ نے بولنگ اچھی نہیں کی، آپ کو گیند اچھی جگہ کرنی چاہیے تھی۔

سابق کپتان نے نسیم شاہ کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی ؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کیوں کی؟میرے خیال میں اگر پاکستانی ٹیم بولنگ لائن صحیح طریقے سے دکھاتی جیسی بولنگ نسیم شاہ نے شروع کی اور ہم جیسی شاہین سے امید لگا رہے تھے کہ وہ شروعات میں وکٹ لیتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔اسٹار آل راؤنڈ نے کہا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے ان سے وہ نہیں ہوئی اور شروع کے اوورز میں اگر شاہین کو وکٹ نہ ملے تو انہیں فرسٹریشن ہوجاتی ہے کیوں کہ ان کی اہمیت ایک ایسی بن چکی ہے وہ شروعات میں وکٹ لیتے ہیں۔شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب پھر آئیں اور دوبارہ فوکس کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…