جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارت سے شکست کے بعد ذکاء اشرف کو بابر اعظم نے کیا یقین دہانی کرادی؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔چیئرمین ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس سے حوصلہ نہیں ہارنا۔انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے چیئرمین ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز جیتنے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے، فائٹ دکھائی دے گی، سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ایشیا کپ پر فوکس ہے اور ہم ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، 356 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹرز 128رن ہی بنا سکے تھے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…