جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہے ہم ایڈمائر کرتے ہیں، بھارتی کرکٹر شبھمن گل

datetime 10  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو دیکھتے ہیں، جو اچھا کرتا ہے اسے ہر کوئی دیکھتا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے، بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہے ہم اسے ایڈمائر کرتے ہیں۔کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبھمن گل نے کہا کہ ہم نے لیفٹ آرم بولرز کو کھیلنے کے لیے اچھی پریکٹس کی ہے، ہمارے پاس اسپیشلسٹ تھرو ڈاؤن کرنے والے موجود ہیں جس کی وجہ سے مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے سارے میچز ایک جیسے ہیں، ہر میچ کا پریشر ہے، پاکستان کے خلاف پہلا میچ کھیلا ہوں، سینئرز سے مجھے مدد ملی۔ شبھمن گل نے کہا کہ روہت شرما کے ساتھ کھیلنے سے بھی فائدہ ہوا، سب کھلاڑیوں کو اپنے رولز کا علم ہے، لیفٹ آرم بولرز کو کیریئر میں ہر کسی نے کھیلا ہوتا ہے پاکستان کے لیفٹ آرم کو کم کھیلا ہے۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جن کے خلاف آپ کم کھیلتے ہیں تو دقت تو ہوتی ہے، پاکستان کے خلاف اتنا نہیں کھیلتے جتنا دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں، پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، کینڈی میں بھی اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ساری دنیا جانتی ہے پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جب آپ پہلی بار کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ الگ الگ قسم کے بولرز ہیں، ان کی اپنی اپنی خاصیت ہے، شاہین آفریدی سوئنگ کرتے ہیں اور نسیم شاہ تیز گیند پھینکتے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…