جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایشیا کپ،بھارت کے خلاف گروپ فور میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف (آج) اتوار کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے جس میں فہیم اشرف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور راؤنڈ کا میچ (آج) اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے قومی ٹیم نے میچ سے ایک دن قبل ہی اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ میچ کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ابر آلود موسم میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی معاونت کے لیے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انتخاب کیا ہے۔بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کی ابتدائی چار وکٹیں صرف 67 رنز پر حاصل کر لی تھیں لیکن اس کے بعد اسپنرز کے آنے کے بعد پاکستانی باؤلنگ غیرموثر رہی تھی اور بھارتی ٹیم مزید 200 رنز جوڑنے میں کامیاب رہی تھی البتہ یہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان) ، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سری لنکا میں اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ایشین کرکٹ کونسل پہلے ہی پاک بھارت میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے کا اعلان کر چکا ہے اور اگر اتوار کو میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہتا ہے تو اسے پیر کے دن مکمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…