پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

2023-25تک سپورٹس کیلنڈر بنارہے ہیں جس سے کھلاڑی کئی سال تک مستفید ہونگے، وہاب ریاض

datetime 7  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کی ترقی گراس روٹ لیول پر سسٹم مرتب کرنے پر منحصر ہے، سپورٹس کیلنڈر دو سال 2023-25کا بنا رہے ہیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو وظائف دیں گے، پنجاب کے بہترین اتھلیٹ کے مقابلے بھی کرائیں گے، انڈر16اور 19کھلاڑیوں کے ٹرائلز، کیمپ اور مقابلے کرائیں گے،تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے لئے لانگ ٹرم پلان کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کی فلاح اور مالی پروگرام پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ سپورٹس کیلنڈر کے مطابق باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول بنا یا جائے گا ، پنجاب کے مختلف محکموں میں میڈل ہولڈرز کھلاڑیوں کو ملازمتیں دلائیں گے،نئے کھلاڑیوں کے اوپن،انٹر کلب،انٹر تحصیل،ضلع ،ڈویژن اور صوبائی سطح پر ٹرائلز لیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے افسران کو حکومت پنجاب کے سپورٹس ویژن اور پروگرام سے آگاہ کیا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسرز نے شرکت کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سپورٹس کیلنڈر کے حوالے سے بریفنگ دی،تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسرز نے سپورٹس کیلنڈر کے بارے میں تجاویز دیں۔وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ اگر ہم عالمی مقابلوں میں میڈل جیتنا چاہتے ہیں تو لانگ ٹرم پلان پر کام اولین ترجیح ہوگی،سپورٹس سیکٹر کی ترقی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے،پنجاب پاکستان میں سپورٹس کی نرسری کا درجہ رکھتا ہے،صوبائی سطح پر مقابلہ جات اور کھلاڑیوں کے لئے انعامات کا نظام مرتب کررہے ہیں،

محکمہ سپورٹس کی سہولیات، معیار اور پلیئر ڈویلپمنٹ سسٹم مضبوط کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کیلنڈر دو سال 2023-25 کے لئے بنا رہے ہیں، جس سے کھلاڑی اگلے کئی سال تک مستفید ہوں گے،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو وظائف دیں گے، پنجاب کے بہترین اتھلیٹ کے مقابلے بھی کرائیں گے، انڈر16اور 19کھلاڑیوں کے ٹرائلز، کیمپ اور مقابلے کرائیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کیلنڈر میں نئے کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،

باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول بنا یا جائے گا اور ان کو مزید تربیت دی جائیگی، ہرسال 4ہزار ڈاکٹرز فیلڈ میں آرہے ہیں تو کھلاڑی کیوں نہیں آسکتے، انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف محکموں میں میڈل ہولڈرز کھلاڑیوں کو ملازمتیں دلائیں گے،نئے کھلاڑیوں کے اوپن،انٹر کلب،انٹر تحصیل،ضلع ،ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر ٹرائلزکروائیں گے،سپورٹس کیلنڈر میں ہر ڈویژن کے مقبول کھیل پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے تاکہ اس کے کھیل کے زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو موقع مل سکے۔اجلاس میں پنجاب میں سپورٹس سیکٹر کی ترویج اور ترقی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…