اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایشیاکپ،آفریدی نے پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شاہد آفریدی نے سابق بھارتی کرکٹر کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میدان سے باہر بھی کرکٹرز کی زندگی ہوتی ہے لیکن وہ ساتھ ساتھ قوم کے سفیر بھی ہوتے ہیں، اس لیے انہیں دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں احترام دینے کا طریقہ سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں گوتم سے مختلف سوچتا ہوں، ہم کرکٹرز ہیں اور دنیا بھر میں ہمارے مداح ہیں، اس لیے اپنی دوستی سے مثبت پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے، ہاں میدان پر جارحیت ہے لیکن میدان سے باہر بھی زندگی ہے۔قبل ازیں ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان دوستی دیکھ کر سابق اوپنر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوگئے تھے، انہوں نے میچ کے دوران بارش کے وقت اسٹار اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اسٹیڈیم میں 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے، اسے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی نہیں نبھانی چاہیے۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوستی کو بانڈری سے باہر چھوڑنا چاہیے، دونوں ٹیموں کے پلئیرز کو جیت کیلئے ایک دوسرے سے لڑنا چاہیے۔اسی طرح بھارت اور نیپال کے درمیان میچ کے دوران گوتم گمبھیر کی تماشائیوں کو نازیبا اشارہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کا ملبہ بھی سابق کرکٹر نے پاکستان پر گرایا تھا۔واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں 10 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…