اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ذکا اشرف کا جے شاہ سے رابطہ، ایشیا کپ کے میچز پاکستان منتقل کرنے کی تجویز

datetime 4  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا کہ ہم صورت حال پر غور کر لیتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24سے 36گھنٹوں میں کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز خراب موسم کے باعث کولمبو سے منتقلی ایشین کرکٹ کونسل کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ دمبولا شہر کے ہوٹل سے مطمئن نہیں جب کہ اچھے موسم والے ایک اور سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے ہوٹل انتظامات پر براڈ کاسٹرز کو اعتراض ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…