بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہین اور حارث کی بولنگ پر شعیب اختر کا خوشی کا اظہار

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالی کیلے( این این آئی)کینڈی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کی راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے تعریف کردی۔پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ابتدا میں ہی اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب شاہین شاہ آفریدی نے 2 بھارتی بلے بازوں کو بولڈ کر کے پویلین کی جانب روانہ کیا۔ایشیا کپ میں گروپ اے کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی کو 4رنز پر بولڈ کرنے کے بعد بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کرلی۔

حارث رئوف نے حریف ٹیم کی تیسری وکٹ شریاس ایئر کو 14رنز پر کیچ آئوٹ کرواکر حاصل کی اس وقت بھارتی ٹیم نے 48 رنز اسکور کیے تھے۔48پر بھارت کے تین کھلاڑی آئوٹ ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کافی خوش نظر آئے اور اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حارث اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ کتنے لوگ تھے بھائی؟ تین؟ تین میں سے دو تو شاہین شاہ کھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویلڈن، ویلڈن حارث۔ پریشر جاری رکھیں، پاکستانی بولنگ اور بھارتی بیٹنگ کا مقابلہ تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…