بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیاکپ،شاہین نے مسٹر 360 ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کردیا۔ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکے سے قبل نیپال کے خلاف میچ میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اچھے ردھم میں نظر نہیں آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے انہیں کوئی معمولی انجری ہے۔

شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں 10 اوورز کوٹے میں 35 رنز کے عوض بھارت کے 4 ٹاپ بیٹرز کو پویلین کی راہ دیکھائی تاہم میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔فاسٹ بولر نے روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور رویندرا جڈیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔

میچ بارش کی نذر ہوجانے کی وجہ سے پاکستان سپر 4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے تاہم بھارت کو نیپال سے لازمی میچ جیتنا ہوگا۔واضح رہے کہ اگر روایتی حریف بھارت نیپال کو شکست دیتا ہے تو 10 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آسکتی ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…