اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اگر میچ ہوتا تو نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا، شاہین آفریدی

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کوشش کی تھی نئے بال سے بریک تھرو لوں، الحمد اللہ اس میں کامیابی ہوئی۔بھارت کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہوا تاہم اگر ہوتا تو رزلٹ ہمارے ہاتھ میں تھا، موسم کا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ اننگ کے دوران ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی، کوشش یہی ہوتی ہے کہ پہلے اوور میں ٹیم کے لیے بریک تھرو لوں، کوشش کررہا تھا کہ آگے سے سوئنگ کروں لیکن گیند رائٹ ایریاز میں سوئنگ نہیں ہو رہا تھا۔شاہین آفریدی نے کہاکہ ان سوئنگ اور آٹ سوئنگ کا کمبی نیشن رکھا اور وہ کافی مددگار ثابت ہوا، پہلی دو وکٹیں آٹ سوئنگ کے کمبینیشن کی مدد سے لیں۔قومی ٹیم کے بالر نے کہا کہ میچ کے دوران کوشش کر رہا تھا کہ زیادہ ڈاٹ بالز کریں تاکہ ان کے اوپر پریشر ڈالیں۔

انہوں نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویرات ایک اچھے کھلاڑی ہیں، اس کے پاکستان کے خلاف رنز بھی زیادہ ہیں، ویرات کوہلی کی وکٹ ہمارے لیے سب سے اہم تھی کیونکہ وہ انڈین بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مکی آرتھر ہمیشہ کہتے ہیں کہ فاسٹ بالرز ٹورنامنٹ جتواتے ہیں اور ہماری کوشش تھی کہ پارٹنرشپ میں باولنگ کرائیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث روف کا رول یہ ہے کہ وہ اپنے پیس اور بانسرز سے اگلی ٹیم کو ڈرائیں، نسیم شاہ اور میری کوشش ہوتی ہے کہ ہم سوئنگ کے اوپر زیادہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے، امید ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں ہاس فل ہوگا اور شائقین ہمیں سپورٹ کرنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…