اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فخر زمان مسلسل فلاپ ہورہے ہیں ،امام الحق کے ساتھ اوپننگ کرکے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کریں، رمیز راجہ کا بابر اعظم کو پیغام

datetime 1  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے پاک بھارت مقابلے سے قبل کپتان بابراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ فخر زمان مسلسل فلاپ ہورہے ہیں ،امام الحق کے ساتھ اوپننگ کرکے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کریں۔سابق کرکٹر رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم سے درخواست کی کہ اوپنر فخر زمان مسلسل فلاپ ہورہے ہیں انہیں بھارت کیخلاف میچ میں پلئینگ الیون کے بجائے آرام کروایا جائے اور خود امام الحق کے ساتھ اوپننگ کرکے پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان ایک غیر روایتی بیٹر ہیں لیکن جب ایسا کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے تو انہیں آرام کروایا جاتا ہے تاکہ وہ جلدی کم بیک کرسکے۔رمیز راجا نے کہا کہ فخر نے افغانستان کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف تین میچز کھیلے لیکن پرفارم نہیں کرسکے جبکہ انکی باڈی لینگویج بھی بلکل مختلف تھی، پاکستان ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف میچ میں اِن فارم بیٹر کی ضرورت ہے اگر امام بھی جلد آؤٹ ہوتے ہیں تو اِن پر مزید دباؤ بڑھے گا۔

قبل ازیں ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تاہم اس میچ میں بھی اوپنر فخر زمان 20 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ افغانستان کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں وہ محض 59 رنز بناسکے تھے۔واضح رہے ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں (آج)ہفتے کے روز پالے کیلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…