جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ویرات کوہلی

datetime 1  ستمبر‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل اسٹرینتھ اس کے بولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ایشیا کپ سے قبل ایونٹ براڈکاسٹرز کی جانب سے جاری کردہ تازہ انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے ،پاکستان ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، وہ ایک کوالٹی ٹیم ہے۔ویرات نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے مضبوط اسٹرینتھ اس کی بولنگ ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں ایسے بااثر اور باصلاحیت بولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں، پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے۔ یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں ہر سیزن میں پہلے سے بہتر کیسے ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کارکردگی میں تسلسل رہتا ہے کیوں کہ اگر آپ نے صرف ایک پرفارمنس کو ہدف بناکر رکھا تو ایک موقع پر آکر اذپ خود سے مطمئن ہو کر محنت کرنا بند کردیں گے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کی نظر میں بہتری کی کوئی ڈیفینیشن نہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہاں آکر سب کچھ حاصل کرلیا،کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں بہتری لائیں اور اس سوچ کے ساتھ ہی پرفارمنس خود بخود آجاتی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر بروز ہفتے کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…