اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری سکور کرنے کے ساتھ سابق پاکستانی کپتان یونس خان کا 19 سالہ ملکی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بدھ کو ایشیاء کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے کپتان بابراعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔بابراعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری سکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بابراعظم 151 رنز کی اننگز کھیل کر ایشیاء کپ ون ڈے میں سب سے بہترین انفرادی سکور بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔