ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ایشیا کپ،سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

datetime 1  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالیکلے (این این آئی)ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر پالیکلے میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کے اوپنر تنزیدالحسن دوسرے اوور میں صرف 4 رنز کے اسکور پر کھاتہ کھولے بغیر تھیکشانا کی وکٹ بنے۔محمد نعیم آئوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے جو 16 رنز بنا سکے اور انہیں ڈی سلوا نے 25 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔نجم الحسن شانٹو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی لیکن دوسرے اینڈ سے تجربہ کار آل رانڈر اور کپتان شکیب الحسن 36 کے اسکور پر انفرادی طور پر 5 رنز بنا کر پاریتھیرانا کو وکٹ سے گئے۔توحید ہریدرائے نے 20 رنز بنا کر 95 کے مجموعے تک نجم الحسن کا ساتھ دے سکے۔مشفق الرحیم بھی جلدی میں نظر آئے اور 13 رنز کی اننگز کھیل کر پاتھیرانا کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔

نجم الحسن شانٹو نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔مہدی حسن میراز نے 5 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کا اسکور 37 ویں اوور میں 141 رنز پر پہنچا تھا کہ ڈی سلوا اور راجیتھا کے گٹھ جوڑ نے مہدی حسن کو رن آئوٹ کردیا۔جس کے بعد ماہیدی حسن 6 رنز کا اضافہ کرکے ویلالیگ کی وکٹ بنے اور بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 162 پر گر گئی۔نجم الحسن نے بنگلہ دیش کو مشکل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن 162 کے اسکور پر ہی تھیکشانا نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔تسکین احمد اور مستفیض الرحمن صفر پر آٹ ہوئے تو بنگلہ دیش کی ٹیم 43 ویں اوور میں صرف 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بنگلہ دیش کی ٹیم کو 164 رنز پر ٹھکانے لگانے کے لیے سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کردیا۔

مہیش تھیکشانا نے دو، دھنانجیا ڈی سلوا، دونیتھ ویلالیگ اور داسن شناکا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا اور 15 رنز پر دمتھ کرونارتے کے ساتھ پتھم نسانکا بھی پویلین لوٹ چکے تھے۔کوشل مینڈس نے سدیرا سمارا وکراما کے ساتھ مل کر اسکور کو 43 تک پہنچایا ہی تھا کہ شکیب الحسن نے اپنی ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے سری لنکا کو تیسرا نقصان پہنچایا۔43 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد سماراوکراما کا ساتھ دینے اسالانکا آئے اور دونوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچایا۔سماراوکراما نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز کی اننگز کھیل کر مہدی حسن کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…