ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

وہی ہونا چاہیے جو ملک و قوم کیلئے بہتر ہو، عمران کی گرفتاری پر آفریدی کا ردعمل

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی ہونا چاہیے جو اس ملک اور قوم کیلئے بہتر ہو۔

امریکا کے دورے پر موجود شاہد آفریدی نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں عمران خان کی گرفتاری اور سزا پر کوئی بھی واضح جواب دینے سے گریز کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ 1996 سے لیکر 2021 تک میں بھی پی ٹی آئی کا حصہ رہ چکا ہوں، 2013 میں عمران خان کو پہلی مرتبہ ووٹ دیا تھا لیکن میں ابھی امریکا کرکٹ کھیلنے کے لیے آیا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے اللہ تعالیٰ انسان کو زندگی میں بہت کچھ دیتا ہے لیکن اسے سنبھال کر رکھنا انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے، میرا خیال ہے زندگی میں اور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، میری خواہش ہے جو بھی ہو اس ملک کیلئے بہتر ہو۔ آئندہ وقتوں میں خود وزیراعظم دیکھنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ میں ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا، نہ مجھے شوق ہے اللہ نے مجھے بہت عزت دی ہے، فاؤنڈیشن کے ذریعے جو کچھ ملک کیلئے کر سکا ضرور کروں گا۔ایک سوال کے جواب پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں تو سیاست کر رہا ہوں کیوں کہ پاکستان اور عوام کی خدمت کرنا سیاستدانوں کا کام ہے جو میں کر رہا ہوں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ایک بہترین عمل ہے کیوں کہ میں ایک ایسے ملک سے ہوں جہاں پریشانیاں بہت زیادہ ہیں تاہم اس ملک نے مجھے وہ کچھ دیا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، میرے نزدیک یہ دنیا کا بہترین ملک ہے جس سے زیادہ خوبصورت ملک کوئی اور نہیں ہے۔ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کے پی سی بی کے فیصلے کو شاہد آفریدی نے بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اور سیاست کو ایک دوسرے سے علیحدہ ہی رکھنا چاہیے اور پھر پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھارت کو سپورٹ کیا ہے، بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود بھی ہماری حکومت نے بھارتی حکومت کو سپورٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…