بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیونل میسی سے دستخط مانگنے والا شخص نوکری سے فارغ

datetime 6  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کرنے والے شخص کو ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے دستخط مانگنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹر میامی اسٹیڈیم میں صفائی کرنے والوں میں سے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کرسچن سلامانکا نے لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کو کہا جس کی انہوں نے رضا مندی ظاہر کردی لیکن اس کے باوجود کرسچن سلامانکا کو نوکری سے نکال دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کرسچن سلامانکا میامی میں ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور وہ کھیلوں کی تقریبات اور کانسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

کرسچن نے ارجنٹائن کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں بس گیراج کے حصے میں واقع بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتا ہوں، خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی روانہ ہوئے تو میں وہاں موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ بس میں موجود آخری کھلاڑی لیونل میسی تھے تو میں نے چیخ کر کہا ہیلو، ورلڈ چیمپئن اور جب لیونل میسی میری طرف مڑ کر میری قمیص پر دستخط کرنے آئے تو سیکیورٹی اہلکار فوراً وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے کرسچن کی شرٹ پر دستخط کردیے تھے جو اس نے اپنے یونیفارم کے نیچے پہنی ہوئی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…