منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش کا چیمپئن بن گیا

datetime 23  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے حمزہ خان نے 37سال کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش کا چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر بڑااعزاز اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ایونٹ کے فیصلہ کن فائنل کے پہلے گیم میں پاکستان کے حمزہ خان کو مصر کے محمد ذکریا کیخلاف 12ـ14پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

جس کے بعد حمزہ خان نے مسلسل تینوں گیم میں 12ـ14، 3ـ11، 6ـ11سے شکست دیکر 37سال کے بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا۔ اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے آخری بار 1986میں ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2008میں عامر اطلس کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔یہ بھی یاد رہے کہ سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تینـدو سے شکست دی تھی۔حمزہ خان نے یہ میچ 8ـ11، 4ـ11، 12ـ10، 11ـ09 اور11ـ13 سے اپنے نام کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ 37 سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…