بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور بارش میں دورے کی ویڈیو، وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

datetime 6  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاب ریاض بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے پر نکلے ،ویڈیوز وائرل ہونے پر شدید تنقید کی زد میں تھے
لاہور ( این این آئی) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے لاہور میں ہونے والی بارش میں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔

بدھ کے روز لاہور میں شدید بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گئی، لاہور میں شدید بارش کے بعد ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا اور انتظامیہ نکاسی آب کی کوششوں میں مصروف دکھائی دی، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بھی صورتحال کا جائزہ لینے نکلے۔تاہم وہاب ریاض بھی بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے پر نکلے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض اسپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگر پر پانی آرہا ہے۔قومی کرکٹر کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نی سخت ردعمل کا اظہار کیا اور طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے انہیں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔

مشیر کھیل وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے بیان جاری کیا اور مداحوں سے معافی مانگی ہے۔وہاب ریاض نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں،کل جو ہوا اس پر میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور اسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…