منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سابق باکسر عامر خان کا برطانوی ماڈل سمیرا کے ساتھ سکینڈل منظر عام پر آگیا

datetime 3  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق عالمی باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطے اور تصاویر کے تبادلے کا اعتراف کرلیا تاہم عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ایک انٹرویومیں سابق باکسنگ چیمپئن نے کہاکہ ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مانگے، انکار پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی۔عامر خان نے کہاکہ میرے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل سمیرا نے مقامی اخبار کو اسٹوری فروخت کی، میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا لیکن ایسا رابطہ نہیں رہا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا۔انہوںنے کہاکہ ماڈل سمیرا مجھ سے خود رابطے کرتی تھی، سمیرا نے بتایا وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں، دور رہنا چاہتی ہے، سمیرا مجھ سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت کے حوالے سے بھی پوچھا کرتی تھی۔خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…