بلوچستان کے بعد لاہور اور پشاور ہائیکورٹ کا بھی چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم

27  جون‬‮  2023

لاہور /پشاور (این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ کے بعد لاہور اور پشاور ہائی کورٹ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین کا انتخاب روکنے کا حکم جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ملک ذوالفقار نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی،

درخواست گزار نے مو قف اختایر کیا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا از خود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے اور عدالت عدالتی فیصلہ آنے تک چیئرمین پی سی بی کا انتخابات روکنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کے لیے الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور ارشد علی نے کی۔درخواست پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر کبیر آفریدی نے دائر کی تھی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کے 16 میں سے 9 ممبران کو اجازت دی گئی ہے،

پی سی بی چیئرمین کے لیے نامزد شخص کی تعلیمی اہلیت مکمل نہیں، مینیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی غیرقانونی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روکا جائے۔پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے احکامات دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرچکی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے اور وزیراعظم، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…