کیویز کے خلاف اہم میچ ان کی گرفت میں کب آیا؟ بابر اعظم

26  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سے متعلق بتایا ہے کہ کیویز کے خلاف اہم میچ ان کی گرفت میں کب آیا؟۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے بابر اعظم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے 2019 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ ہم نے نیوزی لینڈ کو اچھے ٹوٹل میں پکڑ لیا تھا، بارش کے بعد اسپنرز کو مدد ملنی شروع ہوگئی تھی۔ بابر اعظم نے کہا کہ بارش کے بعد بیٹنگ تھوڑی مشکل ہوگئی تھی، حارث سہیل کے ساتھ پارٹنرشپ سے گیم چینج ہوا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ اسپنرز کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلا جائے کیونکہ گیند سوئنگ ہو رہی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ اسپنرز کے خلاف سلو کھیلیں۔انہوں نے میچ کی صورتحال سے متعلق کہا کہ جب دو وکٹیں گریں تو حارث سہیل بیٹنگ کرنے آئے اور وہ اسپنرز پر حاوی ہوئے۔انہوںنے کہاکہ میں فاسٹ بولرز کے خلاف اچھا کھیل رہا تھا، حارث سہیل کو بولا کہ مچل سینٹنر کو سوئپ مارنا چاہتا ہوں، سوئپ کی کوشش کی تو وہ اچھی لگی، جس کے بعد ہم نے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…