ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک بار پھر ملک کانام فخر سے بلند کردیا۔

نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ، ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔اپریل میں ساجد سد پارہ نے بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرکے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔قبل ازیں ساجد سدپارہ نے بغیر اضافی آکسیجن کے تین دن اور 18 گھنٹے میں کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا سرکرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے۔واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں، ساجد سدپارہ ان تمام 14 چوٹیوں کو سر کرکے اپنے والد کے خواب کی تکمیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…