اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ون ڈے ورلڈکپ، وینیوز کی تبدیلی کی پاکستانی درخواست مسترد

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے وینیوز کی پاکستانی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے دی جانے والی درخواست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی دونوں نے مسترد کی۔ وینیوز کی تبدیلی مسترد کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی حکام کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ آئی سی سی نے اپنے مفتقہ فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔پی سی بی نے چنئی اور بنگلورو کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، پاکستان کا چنئی میں افغانستان جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ شیڈول تھا۔

آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اس موقع پر وینیوز کی تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، شیڈول کے مطابق جن وینیوز کا فیصلہ ہوا ہے انہی پر میچ ہوں گے، وینیوز کی تبدیلی صرف سکیورٹی خدشات کے باعث ہی ہوسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں ہی ہو گا، ورلڈکپ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ممبئی میں متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…