اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

شادی کی شاپنگ پر توجہ نہیں جو ملا پہن لوں گا،حارث رؤف

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں کھیلنا اور ٹیم کے لیے بہترین پرفارم کرنا خواب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کیمپ میں ریڈ بال سے کی جانے والی بولنگ کا وائٹ بال کرکٹ میں فائدہ ہو گا،میرا فوکس صرف وائٹ بال پر نہیں ہے اور نہ ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے،

میں ہر طرز کی کرکٹ کے لیے حاضر ہوں،7 جولائی کو شادی کی تقریب ساتھی کرکٹرز مس نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویومیں حارث رؤف نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے کیمپ میں لمبی بولنگ کرنے کی کوشش کی ہے، کیمپ میں موسم گرم ضرور تھا تاہم گرمی میں لمبی بولنگ کا مجھے فائدہ ہو گا، ریڈ بال کے ساتھ لائن اینڈ لینتھ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش ہوتی ہے، کیمپ میں ریڈ بال سے کی جانے والی بولنگ کا وائٹ بال کرکٹ میں فائدہ ہو گا۔حارث رؤف نے کہا کہ میرا فوکس صرف وائٹ بال پر نہیں ہے اور نہ ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے، میں ہر طرز کی کرکٹ کے لیے حاضر ہوں، میرا اب بھی ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس ہے، ٹیم کو جہاں بھی میری ضرورت ہے میں اس کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح ہر فارمیٹ میں جان مارتے ہیں سب کے سامنے ہے، شاہین آفریدی اور میں پلان کر کے بولنگ کرتے ہیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔حارث رؤف نے اپنے لیے آرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد مجھے بریک کی ضرورت تھی، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل تازہ دم ہونا بہت ضروری ہے، میں بڑے ایونٹس میں اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، ٹی ٹوئنٹی کے دو ورلڈ کپ کھیل چکا ہوں، اب ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنا خواب ہے، ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے، اتنی تیاری کر کے جاؤں گا کہ اپنا بہترین دوں، میرا اسپیڈ پر فوکس نہیں ہے، بس یہی کوشش ہے کہ ایوریج اچھی ہو۔

حارث رؤف کی شادی کی تقریب سات جولائی کو ہونے جا رہی ہے، انہی دنوں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ دورہ سری لنکا کی تیاری کے لیے کراچی میں جاری ہو گا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ 7 جولائی کو شادی کی تقریب ساتھی کرکٹرز مس نہیں کریں گے

سری لنکا کے لیے کیمپ ضرور لگا ہو گا تاہم شادی پر کھلاڑی دستیاب ہوں گے، میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرور آئیں گے۔حارث رئوف نے کہا کہ شاپنگ پر فوکس نہیں کیا، جو ملا پہن لوں گا، جہاں تک کارڈ کا تعلق ہے کارڈ جس نے بھی وائرل کیا، اچھا بنایا ہوا ہے، زیادہ سے زیادہ بانٹیں، یہ نہ دیکھیں کہ کارڈ اصلی ہے یا نہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…