بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف نے کس کو پی سی بی کا چیئرمین نامزد کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا ء اشرف اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مصطفی رمدے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا ہے۔ قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملے پر بھی (ن )لیگ سے اپنا مؤقف منوانے میں کامیاب ہوگئے

، وزیراعظم شہباز شریف نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کیلئے ان کی گورننگ بورڈ کی رکنیت کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد ذکا اشرف کے ساتھ مصطفی رمدے کا دوسرا نام بھی بورڈ آف گورنرزکوبھجوایا گیا۔ ان دوناموں کے ساتھ بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو گئی،چار ڈیپارٹمنٹ اور 4 ایسوسی ایشن کے ممبران بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونگے جس کے بعد پی سی بی کا الیکشن ہوگا۔چیف الیکشن کمشنر پی سی بی انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے اور رواں ہفتے ہی چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائیں گے۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے عہدے کی معیاد 21 جون کو ختم ہوجائے گی اور منیجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔خیال رہے کہ بلاول نے اس سے قبل وفاقی حکومت کو وارننگ دی تھی کہ اگر سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز نہ دیے گئے تو بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب روپیکی منظوری دے دی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…