ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری ہو گئے

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ماریشیس میں بھارتی سفارت خانے نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے جس کے بعد اس بات کے قوی امکان پیدا ہو گئے ہیں کہ اب پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

دوسری جانب نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے گئے نیشنز لیگ کے فائنل میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 4 کے مقابلے 5 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میچ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باعث کوئی بھی گول نہ ہو سکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔دونوں ٹیموں نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں بھی بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے مقررہ 5-5 پینلٹی ککس میں سے چار مرتبہ بال کو جال کے اندر پھینکنے میں کامیابی حاصل کی۔پینلٹی شوٹ آؤٹ میں بھی جب میچ چار چار سے برابر رہا تب اسپین کی جانب سے ڈینی کارواجل نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔31 سالہ اسپینش کھلاڑی ڈینی ریال میڈرڈ کیلئے پانچ چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ اسپین کی ٹیم نے 2012 کے یورپی چیمپئن شپ کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ٹائٹل جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اسپین کی فٹبال ٹیم نے دو سال قبل بھی نیشنز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انہیں فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ڈینی کارواجل کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد نیشنز لیگ فائنل میں اس فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…