پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( این این آئی) بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہو گئے۔بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 1050 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں۔

بھارتی ٹیم کے معاہدے سے سالانہ سات کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں، 15لاکھ روپے ٹیسٹ، 6لاکھ ون ڈے اور 3لاکھ روپے ٹی ٹونٹی کی میچ فیس ہے۔جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15کروڑ روپے سالانہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹونٹی لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نے کئی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، وہ 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک لیتے ہیں، کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9 کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔بھارتی جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ ویرات کوہلی ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34کروڑ جبکہ گروگرام میں 80کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں اور ان کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…