ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر خاص ریکارڈ شاہین آفریدی کا منتظر

17  جون‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) دورہ سری لنکا کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی پاکستان اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے لیے خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے کیونکہ وہ اس دوران اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کر سکتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے 3دسمبر 2018ء کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال بعد دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر خوش ہوں، ٹیسٹ کرکٹ سے دوری کو بہت زیادہ محسوس کر رہا تھا اور اس فارمیٹ سے دور رہنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں گزشتہ سال انجری کے بعد سے پورا ہوم سیزن ٹیم سے باہر رہا اور اب سری لنکا ہی میں واپسی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واپسی کو یادگار بنانے کے لیے پرامید ہوں اور ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کی تکمیل کا بھی منتظر ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور سپورٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…