اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بربھجن سنگھ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح نکلے

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( این این آئی) سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں۔حال ہی میں سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹ سی جڑی ماضی کی سنہری یادوں کو دہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے کسی ملک جاتے ہوئے پاکستانی پنجابی اسٹیج ڈراموں کی سی ڈیز ہمیشہ اپنے پاس رکھتا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار ہربھجن سنگھ بھی مجھ سے وہ سی ڈیز لیتے تھے تو میں نے انہیں بھی بہت ساری سی ڈیز دیں کیونکہ وہ پاکستانی کامیڈی اسٹیج ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ عبدالرزاق نے بتایا کہ خاص طور پر ویسٹ انڈیز جیسے ملک جاتے ہوئے تو میں سی ڈیز لازمی رکھتا تھا کیونکہ وہاں ہمارے پاس کچھ زیادہ کرنے کے لیے نہیں ہوتا تھا تو کرکٹ کھیلنے کے بعد ہم یہ ڈرامے دیکھتے تھے۔واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں ہمیشہ سے ہی بہت مقبول ہیں یہاں تک کہ پرانے پاکستانی ڈرامے جیسے کہ ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے اور بکرا قسطوں پر بھارتی عوام کیسٹس اور سی ڈیز کے ذریعے دیکھتے تھے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…