جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی کا ورلڈکپ تیاریوں کیلئے 4 بڑی ٹیموں سے رابطہ

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے لئے 4 بڑی ٹیموں کے بورڈز سے رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ سے رابطے شروع کر دیے ہیں جبکہ اگست میں پاکستان کا دورہ کرنے اور دو طرفہ یا سہ ملکی سیریز میں شرکت کی دعوت دی ہے

۔پی سی بی کی جانب سے مذکورہ بورڈز کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ یہ سیریز مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ سے قبل برصغیر کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔ہفتے کے روز لاہور میں ایک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا تھا کہ کہ اہم ایونٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے اضافی میچز کے حصول کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پی سی بی 50 اوور کے میگا ایونٹ سے قبل کئی بورڈز سے رابطے کے کررہا ہے تاکہ میچز کروائے جاسکیں۔دوسری جانب ایشیاکپ کیلئے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل بھی تسلیم کرلیا گیا ہے، جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم ہندوستان جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…