اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں مسلسل دوسری شکست کے بعدبھارتی کپتان روہت شرما پھٹ پڑے ، مستقبل میں فائنل انگلینڈ سے باہر کھیلا جانا چاہیے اور یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ یہ اہم ترین میچ جون میں ہی شیڈول ہو یہ مارچ ، اپریل میں بھی ہو سکتا ہے ۔ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ بڑے میچ کا انعقاد آئی پی ایل فائنل کے بعد ہی کیوں؟ یہ مارچ کیوں نہیں ہو سکتا؟ جون وہ واحد مہینہ نہیں ہے جس میں ہمیں فائنل کھیلنا چاہئے۔انکا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کی تیاری کیلئے کم سے کم 20سے 25دن درکار ہوتے ہیں لیکن یہ اہم ترین میچ ٹھیک آئی پی ایل سے صرف 10دن کے بعد رکھا گیا ۔ روہت شرما کا کہنا تھا ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ تین میچوں کی سریز ہونی چاہیے۔