ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

12  جون‬‮  2023

نئی دہلی( این این آئی) آسٹریلیا کے ہاتھوں آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی۔ آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بن گیا۔

ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی پر جہاں بھارتی شائقین نے اپنی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سابق بھارتی کرکٹرز نے بھی انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کیسابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انڈین کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ فرنچائز کرکٹ (آئی پی ایل)کھیلنی ہے یا ملک کے لیے کھیلنا ہے، تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہییں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ بھول جائیں، بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا، بھارتی بورڈ کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔کینگروز کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی کاکردگی پر تنقید کرنے والوں کو بظاہر ویرات کوہلی نے اپنی انسٹا اسٹوری سے جواب دیا ہے۔ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی جس میں ایک قول شیئر کیا کہ خاموشی طاقت کا ذریعہ ہے۔واضح رہے کہ کوہلی پر شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ وہ آئی سی سی ناک آئوٹ میچز میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھارت بڑے ٹورنامنٹس کے اہم میچز میں شکست سے دوچار ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…