بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کیننگٹن اوول لندن میں ہوا جہاں بھارتی ٹیم کو مسلسل دوسرے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فائنل میچ میں بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

آسٹریلیا نے مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 270 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 234 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور یوں کینگروز نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 209 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی تھی جس میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، 2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے لیے 16 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنرز اَپ ٹیم کے لیے 8 لاکھ امریکی ڈالرز بطور انعام رکھے گئے تھے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈکے کرس گیفانی اور انگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، انگلینڈ کے ہی رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی ایمپائر تھے، ریزرو امپائر سری لنکا کے کمار دھرما سینا جبکہ میچ ریفری ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…