لاہور (این این آئی)قومی کرکٹرز کو کیمپ کے دوران لاہور کی گرمی نے پریشان کردیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی جھلسا دینے والی گرمی میں کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے گرمی کی وجہ سے کیمپ کے اوقات کار تبدیل کرنے کی درخواست کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کیمپ کو صبح اور شام کے اوقات میں کرنے کی درخواست کی ہے، کیمپ مینجمنٹ نے اوقات کار کی تبدیلی کیلئے مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔قومی کرکٹر کا کیمپ میں دس جو ن کو پہلا روز تھا، پہلا سیشن صبح 10 سے 12 بجے جبکہ دوسرا ڈھائی بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کیا گیا۔