منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب اختر نے دوسری شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کر دیا

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ انٹرویو میں پہلی بار اپنی نجی زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ، بچوں اور دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔حال ہی میں شعیب اختر نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے علاوہ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس سے قبل اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا پر بات کیوں نہیں کی۔

میزبان کے شادی اور بچوں سے متعلق سوال پر بتایا کہ ان کی شادی ان کے والدین کی مرضی سے اور اچانک ہوئی تھی۔انہوں نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے بہت خدمت گزار بیٹے ہیں اور کبھی ان کی کوئی بات رد نہیں کی، جس کی وجہ سے انہیں زندگی کے ہر معاملے میں بہت آسانیاں ملیں اور تمام خواہشات پوری ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ جس وقت حج پر گئی ہوئی تھیں اس وقت ان کی ساس بھی والدہ کے ساتھ ہی تھیں اور انہوں نے میری والدہ کو پیرنی سمجھ کر ان کی بہت خدمت کی۔شعیب اختر کے مطابق ان کی والدہ نے ان کی ساس کو بتایا کہ وہ پیرنی نہیں بلکہ شعیب اختر کی والدہ ہیں، جس کی وجہ سے لوگ ان سے ملنے آتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ بعدازاں حج سے واپسی پر والدہ نے حج کی دعوت پر ان لوگوں کو بھی مدعو کیا اور وہاں پہلی بار مجھے میری ہونے والی اہلیہ سے ملوایا، جو کہ عمر میں مجھ سے کافی چھوٹی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملاقات کے بعد ان کی شادی انتہائی سادگی سے طے ہوگئی۔

جس میں دونوں خاندانوں کے چند افراد نے شرکت کی اور وہ دلہن کو بیاہ کر گھر لے آئے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے 2 بیٹے میکائیل اور مجدد ہیں۔اہلیہ کے میڈیا میں آنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر شعیب اختر نے دعوی کیا کہ ان کی جانب سے اہلیہ پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن وہ پردے کے حق میں ہیں تاہم ان کی اہلیہ خود میڈیا پر نہیں آنا چاہتیں۔

دوسری شادی سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اسلام میں چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے لیکن مرد کو ایک ہی شادی کرنی چاہیے کیونکہ لڑکی اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے اس لئے مرد کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ وہ اس کی حفاظت کرے تاکہ وہ اپنی بیوی کے لئے آئیڈیل اور متاثر کن شخصیت بن جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے انہیں پاک دامن، خوبصورت اور اچھی بیوی دی ہے، اس لئے وہ دوسری شادی نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ شعیب اختر نے جون 2014 میں خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں خود سے 18سال کم عمر رباب خان سے شادی کی تھی، ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016ء اور دوسرے کی 2019ء میں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…