اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

datetime 5  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( این این آئی )پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کو مسترد کردیا۔نسیم شاہ ان دنوں انگلش لیگ ٹی ٹونٹی وائیٹلٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں جن کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ کرکٹر کی منگنی ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے فاسٹ بولر نے خود بھی ان افواہوں کی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تردید کی تھی تاہم اب ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر نسیم شاہ نے اس حوالے سے بات چیت کی ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ میری منگنی کی تمام افواہیں بالکل غلط ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب میری منگنی یا شادی میں اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟ لوگ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے اچانک ان کی شادیوں اور مصروفیات پر کیوں توجہ مرکوز کر دیتے ہیں؟۔فاسٹ بولر نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ بس ہمیں کرکٹ کھیلتا دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، شادی میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ تب ہی ہو گی جب قسمت میں ہوگا۔انگلش لیگ کا حصہ ہونے پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مجھے صرف چند گیمز کھیلنے کا موقع ملا جو ایک اچھا تجربہ تھا ، اور میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔نسیم شاہ نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لیسٹر شائر فاکس کے لیے اب تک چار میچ کھیلے ہیں۔قومی بولر نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف 7.46 رنز فی اوور کی اوسط سے مجموعی طور پر صرف 112 رنز دیے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…