اسلام آباد /لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضا مند ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا جس کے بعد نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے۔