بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی مجوہ مالیاتی ماڈل پر انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز نے بھی سوال اٹھادیا۔تفصیلات کے مطابق نئے آئی سی سی فنانشل ماڈل سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50فیصد رقم 231ملین ڈالر ملے گی،اس کے بعد دوسرا نمبر انگلینڈ کا 6.89فیصد کے حساب سے 41.33ملین ڈالر ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25فیصد شیئر کے لحاظ سے 37.53ملین ڈالر آنے ہیں جبکہ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75فیصد دیا جانا تھا۔بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈز کے ساتھ ملکر سال 2014ء میں بگ تھری کا فارمولہ بنایا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا، اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کرنا تھا تاہم اب بھارتی بورڈز آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اکیلا حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کو بڑھا کر اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں جبکہ اسکے علاوہ انکی فرنچائزرز نے دنیا کی مختلف لیگز میں اپنے ٹیمیں خرید رکھیں ہیں، جس میں کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…