پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی آمد کی ضمانت مانگ لی

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی ضمانت مانگ لی۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف الڈرائس لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہو ئے۔

آئی سی سی کے عہدیداران نے اہم دورے میں دو مصروف دن گزارے، عہدیداران نے تاریخی مقامات اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کے عہدیداران کے سامنے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنا بھرپور موقف پیش کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے رویے پر کھل کر بات کی اور بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔پی سی بی نے بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیا۔

پاکستان نے آئی سی سی کو پیغام دیا کہ بھارت ایشیا کپ کے حوالے سے لچک دکھائے گا تو مستقبل میں پاکستان بھی لچک دکھا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ کپ وینیوز پر تحفظات کا اظہار کیا اور فنانشل ماڈل میں کم ریونیو شیئرنگ پر سوالات اٹھائے۔آئی سی سی نے اس معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی اور سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کے عہدیداران کو ٹیموں کی آمدو رفت پر بریفنگ دی گئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…