لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اعلی عہدیداوں کے درمیان 2 روزہ میٹنگ مکمل ہوگئی۔آئی سی سی عہدیداروں کے دورے کے دوران پی سی بی عہدیداران کیساتھ میٹنگزکے دو دور ہوئے، اس دوران آئی سی سی عہدیداران نے تاریخی مقامات اور سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جس کے بعد چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دوران میٹنگز پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کا انحصارایشیا کپ کی صورتحال پر ہے، اگر بھارت نے کوئی لچک دکھائی اور پاکستان کے فارمولے پر بات کی تو مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔میٹنگز کے دوران پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنا موقف پیش کیا اور پاکستان نیآئی سی سی عہدیداروں سیبھارت کے رویے پرکھل کر بات کی، اس دوران پی سی بی نیبھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط قراردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران میٹنگز پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد کی ضمانت مانگی ہے اور پی سی بی نے ورلڈکپ وینیوز پر تحفظات کا اظہار کیا جب کہ پی سی بی نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل میں کم ریونیو شیئرنگ پرسوالات اٹھائے ہیں جس پر آئی سی سی نیاس معاملیکا جائزہ لینیکی یقین دہانی کرائی۔دورے کے دوران آئی سی سی عہدیداروں کو ٹیموں کی آمدورفت پر بریفنگ دی گئی اور آئی سی سی عہدیداران نے سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔