پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ شیڈول کب جاری کیا جائے گا؟سیکریٹری بی سی سی آئی نے بتا دیا

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ایک بیان میں جے شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی سائیڈلائن میٹنگ میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے حوالے سے آج بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ ہوئی۔

جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی سی سی آئی ورلڈ کپ کے لیے اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی تشکیل دے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا میں 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا۔بھارتی نمائندے کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے نے جنرل کونسل میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل فائنل کے موقع پر سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کرکٹ کے نمائندوں سے غیر رسمی اجلاس ہوگا، جس میں ایشیا کپ کیلیے لائحہ عمل پر گفتگو ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کو سری لنکا میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…