بھارت نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیدیا

26  مئی‬‮  2023

ممبئی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیتے ہوئے 3میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو بزی شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (7سے 12جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12جولائی سے 13اگست تک شیڈول ہے۔

قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20سے 30جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتدا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انکار کی دوسری وجہ ڈزنی اسٹار کے ساتھ براڈ کاسٹ معاہدہ ختم ہونا اور نیا ٹینڈر سامنے آنا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر میر وائس اشرف، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اراکین اور سری لنکن بورڈز کے اعلی حکام ایشیاکپ کے میزبان اور شیڈول کے اعلان کے علاوہ آئی پی ایل فائنل کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دونوں سربراہان سیریز کو یقینی بنانے کیلئے بات چیت آگے بڑھا سکتے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…