ایشیاکپ،بھارتی بورڈ پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

23  مئی‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا

جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یوایای میں زیادہ گرمی ہوگی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں، اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 رواں برس بھارت میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی نے ابتک شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے، کیونکہ پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرین شرٹس نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…