اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط، پی سی بی نے پہلے ہی لائحہ عمل تیار کرلیا

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط کا لائحہ عمل پہلے سے تیار کرلیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کی رضامندی ورلڈکپ سے مشروط کر ہی نہیں سکتا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کرسکتا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جاسکتی، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت تب ہی جائیگی جب حکومتِ پاکستان اجازت دیگی۔ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ورلڈکپ کی شرط رکھنے پر پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شرط رکھے گا،

ورلڈکپ پر بھارت کی جانب سے تحریری طور پر ڈیل کرنے کے جواب میں پی سی بی چیمپئن ٹرافی پاکستان میں آکر کھیلنے کی تصدیق مانگے گا۔بھارت کی ایشیاکپ کے ذریعے ورلڈکپ کے لیے کی گئی بلیک میلنگ پی سی بی کو کسی صورت قبول نہیں،بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے 27 مئی کو اجلاس بلایا ہے تاہم پاکستان کو کون کون سے وینیوز پر ورلڈکپ کھلانا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 27مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…