جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ایشیاکپ؛ ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کا منصوبہ جان پکڑنے لگا

datetime 21  مئی‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل  اور  4 ممالک کی ہاں نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے ایشیا کپ اور  ورلڈکپ کے حوالے سے سخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ اور  بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کیلئے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے

نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔4 ممالک کی رضامندی کے بعد جے شاہ کیلئے آپشنز بہت کم رہ گئے ہیں، بھارت ہائبرڈ ماڈل پر  رضامندی کے لیے پاکستان کے ورلڈکپ کے لیے بھارت آنیکی شرط رکھ سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کریگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے  پہلے مرحلے کیلئے پاکستان آنے پر  رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور  سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں، جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور  ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار  ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلیکا منتظر ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔ایشیا کپ کے فیصلے کے بعد پاکستان ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کریگا، پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے کا تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور نہ وینیوز  پر ہاں کہا ہے۔ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں 4 میچز  پاکستان میں ہوں گے، وینیو لاہور ہونیکا امکان ہے، پاکستان اور نیپال کا پہلا میچ ہوگا، ایونٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تین میچز  پاکستان میں کھیلیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…