ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کر دی

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی نجم سیٹھی براہ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پرنیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کرنے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورہ کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کا آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا۔ نیوزی لینڈ کے پاس ساتھ افریقہ کی میزبانی سے قبل ایک ونڈو ہے۔ذرائع کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے کی ونڈو میں نیوزی لینڈٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کا خواہش مند ہے۔ سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹونٹی میچز پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے، اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…