اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب ملک اپنے بیٹےکو کیا بنانا چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتا دیا

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ شادی کے موقع پر تمام توجہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی زندگی، اہلیہ ، بیٹے اور کرکٹ کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خواہش ہے کہ بیٹا حافظ قرآن ہو اور ہر ایک کی عزت کرنے والا ہو، اس کے علاوہ اذہان مرزا ملک کی اپنی مرضی ہے زندگی میں جوبننا چاہے بنے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کبھی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے تصور بھی نہیں کر سکتے۔دوران پروگرام میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کے سپر اسٹار اور ثانیہ مرزا بھارت کی بہت بڑی اسٹار ہیں، شادی کے موقع پر میڈیا کی جانب سے ملنے والی شہرت یا لائم لائٹ کس کی وجہ سے تھی؟سابق کپتان شعیب ملک نے جواب دیا کہا کہ شادی کے موقع پر میڈیا کی جانب سے جو بھی لائم لائٹ ملی وہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی وجہ سے ہی ملی۔انہوں نے پاکستانی مردوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی کسی ایسے انسان کو عزت مل جائے جسے آپ پسند نہیں کرتے تو کم از کم خوش ہونے کا دکھاوا ضرور کریں اور جب کبھی آپ کے چاہنے والے کو کامیابی ملے تو پھر خوشی سے آپ کے پیر زمین پر ٹکنے ہی نہیں چاہیے پھر چاہے وہ شخص کوئی بھی ہو، آپ کی بہن، بیوی ، ماں یا پھر ساس ہی کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے میں مرد کا بالاتر نہیں بلکہ دونوں کو برابر ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…