بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایشیا کپ،پی سی بی کے لئے راہیں ہموار ہونا شروع ہو گئیں 

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل نے منظوری کے لئے ایک اور رکاوٹ عبور کر لی، پی سی بی کے لئے ایشیا کپ میں راہیں ہموار ہونا شروع، افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے بعد افغانستان اور نیپال نے بھی پاکستان میں کھیلنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی، دونوں نے ای میل کے ذریعے پی سی بی کو پاکستان میں کھیلنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل میں بھارت کا پاکستان میں کھیلنا سرے سے شامل ہی نہیں، اس لیے بھارت کا ہائبرڈ ماڈل پر اعتراض کسی اہمیت کا حامل نہیں۔ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں شامل دیگر تمام کرکٹ بورڈز نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے منظور ہونے کے بعد نیوٹرل وینیو پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر بورڈز تاحال عرب امارات میں کھیلنے پر آمادہ نہیں اور انہوں نے ستمبر میں یو اے ای میں گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی انجری کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ٹکٹوں کی زیادہ فروخت اور گیٹ منی کے باعث یو اے ای میں ایشیا کپ کروانا چاہتا ہے، ماضی میں ستمبر میں ہوئے ایشیا کپ اور آئی پی ایل کی بنیاد بنا کر پی سی بی اپنا موقف پیش کرے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…