پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پی سی بی نے ایشیا کپ کے میچز کیلئے کس وینیو کو ترجیحی قرار دے دیا؟بڑی خبر

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورد نے ایشیا کپ کے حوالے سے ہائبرڈ فارمولے کے لیے دبئی کو ترجیحی وینیو قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق دبئی کو ترجیحی وینیو، گیٹ منی کی وجہ سے قرار دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ کولمبو یا کسی اور وینیو سے دبئی کی طرح گیٹ منی حاصل نہیں ہو سکتی، دبئی کے علاوہ کسی اور وینیو کی وجہ سے گیٹ منی کا نقصان ایشین کرکٹ کونسل کو پورا کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ازسر نو پیش کیے جانے والے ہائبرڈ فارمولے کے منظور ہونے کی بھی امید ہے اور سری لنکا اور بنگلادیش کی ہاں کے بعد پی سی بی جلد فیصلے کے لیے پراعتماد ہے۔ اے سی سی کے اجلاس کے حوالے سے پی سی بی کو تاحال نہیں بتایا گیا تاہم پی سی بی کو یقین ہے کہ ہائبرڈ فارمولے میں پاکستان کی ترجیح کو اہمیت دی جائے گی۔ہائبرڈ فارمولے میں پاکستان نیپال کے خلاف میچ اپنے ملک میں کھیلے گا، 3 میچز میں بنگلادیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت کے گروپ میچز، ٹاپ چار ٹیموں اور فائنل ہائبرڈ فارمولے کے وینیو پر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…